بصرہ میں ایک شخص کا ایک کاشتکار تھا اس کی بیوی بہت خوبصورت بھرے ہوئے جسم کی مالک تھی ۔ مالک کے دل میں یطان آیا تو اس عورت کو سواری پر منگا کر اپنے محل میں بلایا ۔ پھر کاشتکار کو حکم دیا کہ تم ہمارے لئے کھجور اتار کر لاؤ اور ان کو تھیلوں میں بھر دو ۔ پھر کہا کہ اب جا کر فلاں فلاں آدمیوں کو بلا کر لاؤ تو وہ چلا گیا اور اس نے اس کی بیوی سے کہا محل کا دروازہ بند کردو تو اس نے بند کر دیا پھر کہا محل کے تمام دروازے بند کردو تو اس نے تمام دروازے بند کر دیئے ۔

پھر مالک نے پوچھا کوئی ایسا دروازہ تو نہیں رہ گیا جس کو تو نے بند نہ کیا ہو ؟ عورت نے کہا ہاں ایک دروازہ ایسا ہے جس کو میں نے بند نہیں کیا۔ مالک نے کہاں کونسا دروازہ بند نہیں کیا ؟ عورت نے کہا وہ دروازہ جو ہمارے اور اللّٰہ تعالٰی کے درمیان کھلا ہوا ہے ۔ تو وہ شخص رو پڑا اور پسینہ پسینہ ہو کر چلا گیا اور گناہ سے بچ گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *