fmzalerts.com

ایک مرتبہ آپ کو آپ کے مالک نے ایک بکری دی اور فرمایا کہ اس کو ذبح کرکے اس کے گوشت کا وہ حصہ لاو جو سب سے بہتر ہے۔ چناچہ آپ نے بکری کو ذبح کیا اور دل اور زبان نکال کر مالک کے سامنے پیش کردیا۔

دوسرے دن مالک نے پھر ان کو ایک بکری دی اور کہا کہ اس کے گوشت کا وہ حصہ لاو جو سب سے خراب ہے۔ آپ نے اس کو بھی ذبح کیا اور اس کا دل و زبان نکال کر مالک کے سامنے پیش کردیا۔ مالک نے تعجب کیا اور دریافت کیا کہ ایک ہی جز اچھا بھی ہے اور برا بھی۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

آپ نے جواب دیا کہ دل و زبان بہترین چیزیں ہیں بشرطیکہ اٗس کی ذات میں بھلائی اور شرافت ہو۔ اور یہی دونوں چیزیں بدتر ہیں جبکہ اس کی ذات میں شرافت اور بھلائی نہ ہو۔

fmzalerts.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *