عبد اللّٰہ بن مبارک رحمۃ اللّٰہ فرماتے ہیں کہ میں نے چالیس ہزار احادیث میں صرف چار حدیثوں کا انتخاب کیا اور ان کو معمولات میں شامل کر لیا، جو یہ ہیں۔

مال پر فخر اور تکبر نہ کرنا کیونکہ مال جلد ختم ہونے والی چیز ہے اور تکبر سے اس کا وبال دو چند ہو جاتا ہے۔

حرام سے بچنا کیونکہ اس سے دنیا و آخرت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔

علم نافع حاصل کرنا اگر چہ وہ کمیت کے لحاظ سے کم ہو، علم نافع وہ ہے جس کے مطابق عمل ہو اور غیر نافع علم سے انسان شیطان بن جاتا ہے۔

خواتین کے ہر قول و فعل پر اعتماد نہ کرنا کیونکہ اس سے انسان خواہشات نفسانی کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔

روشن ستارے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *