ابن رشید

یہ ماہر ریاضی دان”فلسفی” ماہر علم فلکیات اور ماہر فن طب قرطبہ میں پیدا ہوا۔ اس کا دور 1126 عیسوی سے 1198 عیسوی کا ہے ۔ ابن طفیل اور ابن اظہر جیسے مشہور عالموں سے دینیات فلسفہ علم قانون علم الحساب اور علم الفکیات کی تعلیم حاصل کی۔ خلیفہ یعقوب یوسف کے عہد میں اشبیلیہ اور قرطبہ کا قاضی رہا۔ لیکن ہسپانوی خلیفہ المنصور نے اس پر کفر کا فتویٰ لگا کر اس کی تمام کتابیں جلادیں۔ اور اسے زنداں میں ڈال دیا۔ چند ماہ کے بعد یہ قرطبہ سے مراکش منتقل ہو گیا، اور اسی جگہ وفات پائی۔ یوں تو ابن رشد نے قانون منطق علم فلکیات اور طب پر متعدد کتابیں تحریر کیں مگر اس کی وہ تصانیف زیادہ مقبول ہوئیں جو ارسطو کی مابعد اطبیعات کی وضاحت اور تشریح میں تحریر کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *