ابن عربی

پورا نام شیخ ابوبکر محمد بن علی محی الدین الحاتم الفلنی الاندلسی ہے ۔ 1165 عیسوی میں اندلس کے شہر مرثیہ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم سے فارغ ہوکر 23 سال تک اشبیلیہ میں قیام کیا۔ پھر مختلف ممالک کی سیر کرتے ہوئے دمشق میں پہنچے۔ اسلام میں وحدت الوجود کا تصور سب سے پہلے آپ ہی نے پیش کیا۔ ان کے مطابق باطنی نور خود انسان کی رہبری کرتا ہے ۔ انہوں نے تین سو کے قریب کتب لکھیں۔ ابن عربی شاعر بھی تھے۔ ان کی عارفانہ نظموں کا مجموعہ”ترجمان الاشواق”کے نام سے شائع ہوا۔ ڈاکٹر نکلسن نے ان کا انگریزی ترجمہ کیا۔ 1240عیسوی میں وفات پائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *