باپ اگر نیچے ہو جائے اور ذلیل کام کرنے لگے تو اسے چھوڑ دینا واجب ہے مگر ماں کو کسی حالت میں بھی چھوڑنا واجب نہیں۔ سنسکرت

جب چاند کی طرف انگلی اٹھائی جاتی ہے تو احمق انگلی کو دیکھنے لگ جاتا ہے۔ چینی کہاوت

بزرگ برکت اور بزرگی باعث برکت ہوتی ہے۔ چینی کہاوت

شریف وہ ہے جس کی گواہی کے لئے کوئی نہ آئے۔ روسی کہاوت

نہ گرنا خوبی نہیں بلکہ خوبی گر کر سنبھل جانا ہے۔ چینی کہاوت

جہیز کا مطالبہ شریفانہ ڈاکہ ہے۔ ساراشگفتہ

بارش ٹوٹی ہوئی جھونپڑی پر ذیادہ زور سے برستی ہے۔
بنگلہ دیشی کہاوت

دولت عورت کی قسمت سے اور اولاد مرد کی قسمت سے ہوتی ہے۔ ہندی کہاوت

غیر جاندار منافق ہوتا ہے۔ یونانی کہاوت

بچے خوشیاں بانٹنے والی مخلوق ہیں۔ چینی کہاوت

آسمان کا حسن ستاروں سے اور عورت کا حسن بالوں سےہے۔
اطالوی کہاوت

شادی کے دن کوئی عورت دلہن سے زیادہ خوبصورت نہیں ہوتی۔اسپین کی کہاوت

اگر مرد کے منہ میں زبان ہے اور اس سے عورت کو جیت نہیں لیتا تو پھر وہ مرد نہیں۔ کہاوت

عورت، وقت اور ہوا کا کوئی اعتبار نہیں۔ کہاوت

چاہت کا کوئی موسم نہیں ہوتا۔ فرانسیسی کہاوت

جوانی کی سب سے بڑی نشانی جوش نہیں ہوش ہے۔ چینی کہاوت

زندگی کا نچوڑ تجربہ ہے اور تجربے کی روح عقل۔ چینی کہاوت

ہر مسکراتے چہرے کے پیچھے مسکراتا دل نہیں ہوتا۔
چینی کہاوت

بھکاری کھبی دیوالیہ نہیں ہوتا۔ کہاوت

مردوں کو سمجھو عورتوں کو پڑھو۔ فرانسیسی کہاوت

عجلت میں شادی کروگے تو فرصت میں پچھتاؤ گے۔
چینی کہاوت

جب عورت تنہائی میں گنگنانے یا مسکرانے لگے تو سمجھ لو کہ اسے شادی کی ضرورت ہے۔ البالوی کہاوت

لالچی بیوی سے برا کوئی ساتھی نہیں۔ روسی کہاوت

غم آدمی کو عقل مند بنا دیتا ہے۔ عربی کہاوت

بیکار لوگ شیطان کو اکساتے ہیں۔ ہنگرین کہاوت

کسی کو تعلیم دینے کا مطلب ہے کہ آپ نے دو مرتبہ تعلیم حاصل کی ہے۔ چینی کہاوت

محبت اندھی ہوتی ہے لیکن پڑوسی اندھے نہیں ہوتے۔
ہندی کہاوت

حاسد اپنی زندگی میں ہی مر جاتا ہے۔ عربی کہاوت

چکی تمہارے باپ ہی کی کیوں نہ ہو اپنی باری کا انتظار کرو۔
پشتو کہاوت

پہلی کتاب اور پہلی اولاد کا کوئی بدل نہیں۔ ہندی کہاوت

دنیا کی خوبصرتی، بد صورتی کی مرہون منت ہے۔ ہومر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *