ابن خلدون

پورا نام ابو زید ولی الدین عبدالرحمن ابن خلدون ہے۔ تیونس میں پیدا ہوا۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سلطان تیونس ابو عنان کے وزیر مقرر ہوئے۔ لیکن درباری سازشوں سے تنگ آکر حاکم غرناطہ کے پاس چلے گئے۔ یہاں بھی خلفشار پایا تو مصر آگئے اور الازھر میں درس و تدریس پر مامور ہوئے۔ ان کا زمانہ 1232 عیسوی سے1406 عیسوی تک کا ہے۔ ابن خلدون کو تاریخ اور عمرانیات کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا کارنامہ جو شہرت کا باعث بنا وہ مقدمہ فی التاریخ ہے۔ اسے مقدمہ ابن خلدون کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ مقدمہ ء تاریخ، سیاسیات،عمرانیات،اقتصادیات اور ادبیات کاگرانقدر خزانہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *