قرآن کریم غیر مسلموں سے رواداری کا سبق سکھاتا ہے۔
مجھے قرآن کو الہامی کتاب تسلیم کرنے میں ذرہ برابر تامل نہیں۔ مہاتما گاندی
میں مانتا ہوں کہ قرآن ایک مستقل اور دائمی معجزہ ہے۔ بوسورتھ اسمتھ
قرآن وحدانیت کا بڑا گواہ ہے۔ ڈاکٹر گبن
قرآنی قانون تاجدار سے لے کر ادنی ترین افراد تک پر حاوی ہے ۔ بابوبین چندربال
قرآن نے فطرت اور کائنات کی دلیلوں سے خدا کو سب سے اعلٰی ہستی ثابت کیا۔ ولیم میور
قرآنی تعلیم انسانی دماغوں پر نقش ہو جاتی ہے۔میجر لیونارڈ
قرآن کا مذہب امن و سلامتی ہے۔ والرشن ڈی۔ڈی
قرآن میں عقائد و اخلاق کا مکمل ضابطہ و قانون موجود ہے۔ مسٹرلڈف کوہل
جس قدر ہم قرآن ہر غور کرتے ہیں یہ زیادہ اعلیٰ کتاب معلوم ہوتی ہے۔ گوئٹے
قرآن کی روشنی سے یونان کی مرد اور علم کو زندگی مل گئی۔ ڈی اش
قرآن کی تعلیم نے بت پرستی ختم کی۔ جنات اور مادیات کا شرک مٹایا۔ اللّٰہ کی عبادت قائم کی۔ بچوں کے قتل کی رسم نیست و نابود کردی۔ ایم راڈویل
قرآن کو آگر ایک انسان چشم بصیرت سے دیکھے تو وہ پاکیزہ زندگی گذارنے پر مجبور ہو جائے گا۔ پاپولر انسائیکلوپیڈیا
اگر آئندہ سو سال کے اندر کسی مذہب انگلستان ہی میں نہیں بلکہ یورپ میں عوام کے ذہن و فکر پر چھا جانے کا امکان ہے تو وہ صرف اسلام ہی ہو سکتا ہے۔ جارج برنارڈشا
مسلمانوں کے نزدیک اسلام کو سیاست سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ اسلام ایک ہمہ گیر نظام حیات ہے، جو انسانی افکار اور اعمال کی ایسی راہنمائی کرتا ہے جس کی نظیر اہل یورپ کے یہاں ناہید ہے۔ مشہور امریکی جریدے لائف۔
زمین سے اگر قرآن کی حکومت جاتی رہے تو دنیا کا امن و امان کبھی قائم نہ رہ سکے۔ موسیوکاسٹن کار
قرآن نے صفائی، طہارت اور پاکبازی کی ایسی تعلیم دی ہے کہ اگر ان پر عمل کیا جائے تو امراض کے سارے جراثیم ہو جائیں۔ موسیوکاسٹن کار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *